کھا کر سوجانے والے ہوجائیں ہوشیار!

مصروف زندگی نے ہمارے جسم کی قدرتی گھڑی میں انتہائی بگاڑ پیدا کردیا ہے، زندگی کے کاموں میں الجھے ہم صحت کے اہم اصولوں کو نظر انداز کررہے ہیں ، رات کھانا کھاتے ہی سونا بھی آج کل اکثریت کے معمولات میں شامل ہوچکا ہے، جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔ طبی میگزین ڈائبیٹس کیئر میں شائع ہونے والی یہ رپورٹ تحقیق کار ایک سینئر مصنف اور پی ایچ ڈی ریچا سکسینا ہیں جو ایم جی ایچ میں سینٹر فار جینومک میڈیسن کی پرنسپل تفتیش کار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر تحقیق کا فیصلہ کیا کہ کیا دیر سے کھانا جو عام طور پر میلاٹونن کی سطح میں اضافے کا سبب بنتا ہے کیا اس کے نتیجے میں خون میں شوگر کے کنٹرول پر بھی خلل پڑتا ہے۔ اس تحقیق میں اسپین کے 845 بالغ افراد کو شامل کیا گیا جنہوں نے رات گئے سونے سے پہلے کھانا کھایا جس کے ان میں میلاٹونن لیول کی سطح بلند رہی ، رات دیر سے کھانے کی وجہ سے ان کی انسولین کی سطح کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کر بلند کرنے کا باعث بنا، کیونکہ انسولین خون مٰں شکر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بلڈشوگر لیول بڑھتا ہے۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started